پاکستان

ڈان لیکس سازش نہیں، جنرل (ر) باجوہ تصدیق کرچکے ہیں: طارق فاطمی

سابق سینیئر سفارت کار طارق فاطمی کا کہنا ہےکہ  ڈان لیکس کوئی سازش نہیں، سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ تصدیق کر چکے ہیں۔

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر سب سے اہم بات جنرل باجوہ نےکی تھی، جنرل باجوہ نےکہا تھا کہ ڈان لیکس حقیقت نہیں تھی، ڈان لیکس کوئی سازش نہیں، سابق آرمی چیف تصدیق کر چکے ہیں،  جنہوں نے الزام لگایا وہ خود تردیدکر چکے ہیں۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سائفر انتہائی حساس دستاویز  تھی جس تک رسائی صرف چند افراد کو تھی، سائفر انتہائی رازداری کا متقاضی تھا، جلسہ تو دور سائفر کو آفس سے باہر بھی نہیں جانا چاہیے تھا۔

سابق سفارت کار کا کہنا تھا کہ بھارت نے تعلقات بہتر کرنے ہیں تو انہیں بھی سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

اس موقع پر صحافیوں نے ان سے نواز شریف کی واپسی یا صدر مملکت کے بیان پر سوال کیا تاہم  طارق فاطمی نے دونوں سوالوں کا جواب دینے سےگریز کیا۔


مزید خبریں :