پاکستان
06 جنوری ، 2013

مچھ: جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

مچھ: جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

کوئٹہ … گزشتہ رات مچھ کے قریب جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا مقدمہ مچھ لیویز تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقدمہ ٹرین کے انچارج گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا، گزشتہ رات مچھ کے قریب راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :