گریڈ 19 کے افسر کو حراست میں لینے پر نیب پر اختیارات سے تجاوز کا الزام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سےگریڈ 19 کے پروونشل منیجمنٹ سروس  (پی ایم ایس)کے افسر کو  حراست میں لینے  پر  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا گیا۔

پی ایم ایس آفیسرز  ایسوسی ایشن نے نیب کے خلاف چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے جس میں نیب پر اختیارات سے تجاوز کرنےکا الزام عائدکیا گیا ہے۔

پی ایم ایس آفیسرز  ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ کو نیب نے سڑک سے اغوا کیا،گریڈ 19 کے افسر کو  زیر سماعت پرانے کیس میں پکڑا گیا، مجاز  اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر ایف آئی آر اور گرفتاری نہیں کی جاتی۔

خط میں کہا گیا ہےکہ افسران کی بے ضابطگیوں پر محکمہ جاتی کارروائی ہوتی ہے، انتظامی تحفظ کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ کیس اٹھایا جائے۔

مزید خبریں :