کھیل
06 جنوری ، 2013

پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف، سعید اجمل کی 5 وکٹیں

پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 168 رنز کا ہدف، سعید اجمل کی 5 وکٹیں

نئی دہلی…تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے168 رنز کا ہدف دیا ہے۔ مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سعید اجمل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بالرز نے ابتدا ہی سے مہمان ٹیم کے اوپنرز کو دباؤ میں رکھا اور انہیں کھل کر اسٹروکس کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا، بھارت کی پہلی وکٹ صرف 19 رنز پر گری جب رہانے 4 رنز بناکر محمد عرفان کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، مجموعی اسکور میں صرف 10 کے رنز کے اضافے کے بعد گمبھیر پویلین واپس لوٹ گئے، وہ 15 رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بنے۔کوہلی کو صرف 7 رنز پر جنید خان نے پویلین کی راہ دکھائی، یوووراج 23 رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ایک موقع پر 67 رنز پر بھارت 4 ٹاپ آرڈر بلے باز پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ کپتان دھونی اور سریش رائنا نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 48 رنز بناکر ٹیم کومشکلات سے نکالنے کی کوشش کی لیکن اس موقع پر رائنا 31 رنز بناکر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، سعید اجمل کی اگلی ہی گیند پر ایشوین بھی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان دھونی 36 رنز بناکر عمرگل کی گیندپر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھونیشور کمار اور اشانت شرما بھی سعید اجمل کا شکار بنے۔ رویندر جدیجا کو بھی سعید اجمل نے آؤٹ کیا۔ سعید اجمل نے 3 محمد عرفان نے 2 جبکہ جنید خان، عمر گل اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 85 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :