23 فروری ، 2012
اسلام آباد … ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرار ہے، قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ، کالام منفی 8 ، مالم جبہ میں منفی 7 ڈگری رہا۔ میدانی علاقوں میں دھوپ نکلنے سے سردی کی شدت بتدریج کم ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ مری میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ، گلگت ،پشاورمیں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 4 ، اسلام آباد 3 اور کراچی میں کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔