23 اگست ، 2023
رحیم یارخان میں ایک مضمون میں فیل ہونے پرنویں کلاس کی طالبہ نے مبینہ خودکشی کرلی۔
رحیم یار خان میں حال ہی میں نویں جماعت کے امتحانات کا نتیجہ جاری کیا گیا جس میں طالب علموں نے تمام مضامین میں کامیابی سمیٹی تو کئی طالب علم ایسے بھی رہے جو کچھ مضامین میں فیل بھی ہوئے۔
نویں جماعت کی ایک طالبہ کو ایک مضمون میں کامیاب نہ ہوسکی جس سے دل برداشتہ ہوکر طالبہ نے مبینہ خودکشی کرلی۔
اسی حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ طالبہ نے گھر والوں کی ڈانٹ کے خوف اور ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر قدم اٹھایا۔