Time 29 اپریل ، 2023
دنیا

امتحان میں فیل ہونیوالے 9 بچوں نے خودکشی کرلی

گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے 10 لاکھ بچوں نے امتخانات دیے۔ فوٹو فائل
گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے 10 لاکھ بچوں نے امتخانات دیے۔ فوٹو فائل

بھارت میں امتحانات کے نتائج کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر 9 بچوں نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے 10 لاکھ بچوں نے امتخانات دیے جس میں سے گیارہویں جماعت کے نتائج 61 فیصد جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج 72 فیصد رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے بدھ کے روز گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اگلے 48 گھنٹوں کے دوران 9 بچوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے امتحانات میں فیل ہونے کے باعث خودکشی کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں اور خودکشی کرنے والے زیادہ تر بچوں کا تعلق نامور تعلیمی اداروں سے ہے۔ 

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندرا چود نے طالبعلموں کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی حیرانی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں کہ بچے اپنی زندگیاں لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :