06 جنوری ، 2013
پشاور … پشاور کے نواحی علاقے متھرا سے پولیس اہلکار کی نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نصیر احمد نامی پولیس اہلکار کی نعش متھرا میں کھیتوں سے ملی ہے۔ مقتول اہلکارکا تعلق پلوسی سے بتایا جارہا ہے، تاہم موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مقامی پولیس نے اہلکار کی نعش تحویل میں لے کر پوست مارٹم کیلئے بھجوادی ہے۔