06 جنوری ، 2013
کراچی…سکھر ،گھوٹکی اور جیکب آباد میں خسرہ کی بیماری کو کنڑول کر نے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، جیکب آباد میں آج 5 بچے خسرہ کے باعث انتقال کر گئے۔سکھر کی تحصیل صالح پٹ ،روہڑی،پنوں عاقل سمیت دیگر علاقوں میں خسرہ میں مبتلا بچوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،جبکہ گھوٹکی میں جاری خسرہ کی وباء پر تاحال کنٹرو ل نہیں کیا جاسکا ،ای ڈی او ہیلتھ کے مطابق اسپتال کی سطح پر مراکز قائم کر دیئے ہیں ۔جیکب آباد،شکارپور ،تنگوانی،ٹھل ،کندھ کوٹ میں خسرہ سے بچاوٴ کے لیے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بچوں کو حفاظتی ٹیکیں لگائے جارہے ہیں ، آج خسرہ کے باعث 5 بچے انتقال کر گئے۔