Time 24 اگست ، 2023
کھیل

پشاور زلمی کا ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ کا انعام

37 سال بعد پاکستان کو جونیئر اسکواش چیمپین بنانے پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حمزہ خان کیلئے انعام کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل
37 سال بعد پاکستان کو جونیئر اسکواش چیمپین بنانے پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حمزہ خان کیلئے انعام کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل

 پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین کی جانب سے ورلڈ جونئیر  اسکواش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ روپے کے اعلان کردہ انعام کا چیک پیش کردیا گیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے، زلمی فاونڈیشن مستقبل میں بھی قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔

حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جتوایا تھا،  اس تاریخی کامیابی پر زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

ماضی میں زلمی فاونڈیشن، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم، ایتھلیٹ ارشد ندیم اور اسپیشل ایتھلیٹس کو بھی انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرچکی ہے۔

مزید خبریں :