Time 24 اگست ، 2023
پاکستان

کراچی میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہونےکا حل سامنے آگیا

کراچی میں گٹروں کے ڈھکن غائب ہونےکا حل فائبر کے ڈھکنوں کی صورت میں سامنے آگیا۔

کراچی میں فٹ پاتھ یا سڑک پر چلتے ہوئے دائیں بائیں دیکھنےکے ساتھ نیچے دیکھنا بھی حفاظتی اقدامات میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ  اکثر گٹرکھلے نظر آتے ہیں،گرگئے اور  جان سے گئے تو انتظامی غفلت اور  ہیرونچیئوں کا ہی رونا رویا جاتا ہے۔

لیکن اب ماہرین نےگٹر کے ڈھکنوں کے چوری یا ٹوٹنےکا حل فائبر کے ڈھکن کی صورت میں نکالا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ان کا استعمال شروع بھی ہوگیا ہے، یو سی ناظم نے جیو نیوز  سےگفتگو میں بتایا کہ فائبرکا ڈھکن مضبوط ہے، نہ گلتا ہے، نہ جلتا ہے، سریا نہیں، اس لیے چوری کا بھی ڈر نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق فائبر کے ڈھکن  پائیدار ہیں اور ان کی فروخت نہ ہونے کے باعث چوری کا خدشہ بھی نہیں رہےگا۔

مزید خبریں :