کراچی: ابو الحسن اصفہانی روڈ پر لڑکی لڑکے کی موت غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ نکلا

لڑکی کے باپ نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے:پولیس/ فائل فوٹو
لڑکی کے باپ نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے:پولیس/ فائل فوٹو

کراچی کے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے لڑکی لڑکے کی موت غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ نکلا۔ْ

پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گاڑی میں سوار ایک لڑکا اور لڑکی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت لاریب اور احسن کے نام سے ہوئی جب کہ لڑکی کے باپ نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکا لڑکی دوست تھے اور واقعےکے وقت دونوں گاڑی میں بیٹھے باتیں کررہے تھے۔

ایس پی سہراب گوٹھ نے بتایاکہ لڑکی کے والد رفیق نے گاڑی پر فائرنگ کی ہے،  واقعے میں ملوث مقتولہ کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا جنہوں نے غیرت کے نام پرقتل کا اعتراف کیا۔

ایس پی کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں اور جائے وقوعہ سے پستول کی گولیوں کے 7 خول ملے ہیں۔

مزید خبریں :