کراچی میں صبح سویرے فائرنگ سے تین افراد قتل

ابو الحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہلاک ہوئے: پولیس/ فائل فوٹو
ابو الحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہلاک ہوئے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی میں صبح سویرے فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک لڑکی کی شناخت لاریب اور لڑکے کی احسن کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کی واردات کے بعد لڑکی کے بھائی اور والد کو گرفتارکرلیا گیا اور گرفتار ملزمان کے مطابق لڑکا لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

ایس پی کے مطابق کیس میں گرفتار باپ اور بیٹے کی شناخت رفیق اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاک کالونی بڑا بورڈ نورانی مسجد کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم زخمی شخص کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔

مزید خبریں :