23 فروری ، 2012
کراچی … وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دبئی میں مسلم لیگ ق ہم خیال کے صدر ارباب غلام رحیم سے رابطہ قائم کرکے ا ن سے سینیٹ الیکشن میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ سید قائم علی شاہ نے ارباب غلام رحیم سے کہا ہے کہ وہ سندھ میں سینیٹ الیکشن میں مقابلہ بازی سے گریز کریں۔ مسلم لیگ ق ہم خیال کے صدر نے سندھ میں سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ق ہم خیال کے لئے سینیٹ کی ایک سیٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ارباب غلام رحیم کو پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ارباب غلام رحیم نے سندھ اسمبلی میں ابھی تک اپوزیشن لیڈر کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔