Time 26 اگست ، 2023
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن بحال کردی گئی

پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کو کام جاری رکھنے کیلئے لیٹر جاری کردیا— فوٹو: فائل
پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کو کام جاری رکھنے کیلئے لیٹر جاری کردیا— فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے تمام عہدیداروں کو بحال کرتے ہوئے کانگریس کا اجلاس ملتوی کردیا، فیصلہ ایگزیکٹیو بورڈ کے ممبران کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلامیہ کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے 31 اگست کو اسلام آباد میں شیڈول کانگریس اجلاس ملتوی کردیا۔

پی ایچ ایف کے صدر نے نیا لیٹر جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیدران کو فوری اپنے عہدوں پر کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، 23 اگست کو پی ایچ ایف کے صدر نے ایک لیٹر کے ذریعے تمام عہدیداروں کو اعتماد کا ووٹ لینے تک کام کرنے سے روک دیا تھا۔

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے پی ایچ ایف آئین 12.10.3 کے تحت اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :