بجلی کے بلوں میں فوری کمی کیسے لائی جائے؟

گرمی میں آئے بلوں کو قسط وار وصول کرنے کی تجویز دی : تجزیہ کار خاقان نجیب کی رائے/فوٹوفائل
گرمی میں آئے بلوں کو قسط وار وصول کرنے کی تجویز دی : تجزیہ کار خاقان نجیب کی رائے/فوٹوفائل 

 معاشی  تجزیہ کاروں نے بجلی کے بلوں میں فوری کمی کا نسخہ  بتا دیا۔

 جیو نیوز سے گفتگو  کے دوران  ماہرِ معاشیات فرخ سلیم نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 30  فیصد مختلف حکومتی ٹیکسز  ہیں جنھیں کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے، اس کمی کو براہ راست ٹیکس لگا کر پورا کیا جائے۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کار خاقان نجیب نے گرمی میں آئے بلوں کو قسط وار وصول کرنے کی تجویز دی۔

خاقان نجیب  نے ساتھ ہی یہ بھی  بتایا کہ بلوں میں ایک حصہ 18  فیصد جی ایس ٹی کا ہے ، اس میں کمی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف  ) سے دوبارہ بات چیت کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج  جاری ہے،مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔

اسلام آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا۔


مزید خبریں :