07 جنوری ، 2013
کراچی … شاہ زیب قتل کیس میں گرفتار سراج تالپور سمیت 3 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق شاہ زیب قتل کیس میں گرفتار سراج تالپور سمیت 3 ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مصطفی لاشاری کو ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ہے۔ ملزمان کو سندھ پولیس نے مورو اور کراچی میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا تھا۔