پاکستان
07 جنوری ، 2013

کوئٹہ: اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پرپستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے کے با عث ٹریول ایجنٹ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فاطمہ جناح روڈ سے ٹریول کمپنی کے ایجنٹ عبدا لقادر کو اس کا بھائی شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لایا، اس کے بھائی نے بتایاکہ وہ پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیالیکن وہ جا نبر نہ ہو سکا ۔

مزید خبریں :