ڈی ایچ اے نے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کردیا

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی نے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے کلین اینڈ گرین مہم کا آغازکردیا۔

سی ویو پرڈی ایچ اے کے زیر اہتمام علاقوں کو صاف رکھنے، معاشرے میں صفائی ستھرائی کا شعور بیدار کرنے کی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایچ اے کے تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات سیکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب میں ایڈمنسٹریٹرڈی ایچ اے بریگیڈئیر رائے عاصم مصطفیٰ بھی شریک ہوئے جب کہ اس موقع پر صفائی ستھرائی کے سامان کے ہمراہ ڈی ایچ اے اورکلفٹن کنٹونمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔

کلین اینڈ گرین واک میں شریک بچوں نے قطار کی شکل مشہورپلے لینڈ سے نشان پاکستان تک طویل سفرپیدل طے کیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صفائی مہم جیسی سرگرمیاں صحتمند اور فعال اقدام ہے جس سے ماحول کو صاف رکھنے کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر ہوتا ہے جو ہمارے روشن اور ترقی پسند مستقبل کی نوید ہے۔

واضح رہے ڈی ایچ اے کی صاف و سبز مہم 6 ہفتے تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :