پاکستان
07 جنوری ، 2013

سیاسی ڈرون دھماکے میں ایک، 2 دن کی تاخیر ہوسکتی ہے، الطاف حسین

سیاسی ڈرون دھماکے میں ایک، 2 دن کی تاخیر ہوسکتی ہے، الطاف حسین

لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ دنوں جس سیاسی ڈرون دھماکے کا اعلان کیا تھا اس میں مزید ایک دن یا زیادہ سے زیادہ 2 دن کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان بھر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ میرے اعلان کے مطابق سیاسی ڈرون دھماکے کی ہرچیز تیار ہے تاہم سیاسی ڈرون دھماکے کیلئے چند ایک پرزے درکار ہیں جو امید ہے کہ آج کل میں مل جائیں گے، ان کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ڈرون دھماکے میں ایک یا 2 دن کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :