30 اگست ، 2023
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں الیکشن 90 روز میں ہی کرانے پر زور دیا۔
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا مؤقف رکھ دیا ہے، الیکشن کمیشن نے جواب دیا ہے کہ میٹنگ کرکے بتائيں گے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیوں کنفیوز ہے ، یہ اس سے پوچھیں۔
پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے خدشات رکھ دیے ہیں، الیکشن کمیشن کو بتایا کہ حلقہ بندیوں میں اتنا وقت درکار نہیں جتنا کہا گیا ہے، سی سی آئی میں مردم شماری کی منظوری دی گئی، جب سیٹیں تبدیل ہوتی ہیں تو آئینی ترمیم کرنا پڑتی ہے۔