دنیا
07 جنوری ، 2013

نئی دہلی: طالبہ سے زیادتی کے 5 ملزمان عدالت میں پیش

نئی دہلی: طالبہ سے زیادتی کے 5 ملزمان عدالت میں پیش

نئی دہلی … بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے کے الزام میں 5 ملزمان کو آج عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ تہاڑ جیل سے ملزمان کو نیلے رنگ کی وین میں عدالت میں پیش کیا گیا، پانچوں ملزمان پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں ان کو سزائے موت سنائی جاسکتی ہے، ملزمان پر اغوا، ڈاکا زنی اور حملہ کرنے کی سازش جیسے الزامات بھی عائد ہیں، ملزمان کی شناخت رام سنگھ، مکیش سنگھ، وجے شرما، اکشے ٹھاکر اور پون گپتا کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزمان نے 16 دسمبر کو چلتی بس میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :