Time 04 ستمبر ، 2023
پاکستان

گلشن حدید میں پرنسپل پر زیادتی کا الزام، اسکول کو سیل کر دیا گیا

عرفان غفور نامی ملزم ضرورت مند خواتین کو اسکول میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتا اور زیادتی کا نشانہ بناتا تھا— فوٹو:فائل
عرفان غفور نامی ملزم ضرورت مند خواتین کو اسکول میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتا اور زیادتی کا نشانہ بناتا تھا— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے گلشن حدید  میں خواتین سے زیادتی کے الزام میں اسکول پرنسپل کی گرفتاری کے بعد نگرام وزیرتعلیم رعنا حسین  نے کارروائی کرتے ہوئے نجی اسکول سیل کر دیا۔

گلشن حدید میں واقعے نجی اسکول کے مالک اور پرنسپل کو پولیس نے گرفتار کرلیا، عرفان غفور نامی ملزم ضرورت مند خواتین کو اسکول میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتا اور زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عرفان نے اپنے اسکول کے دفتر میں خفیہ کیمرا بھی نصب کیا ہوا تھا جس کے ذریعے وہ بعد میں زیادتی کا شکار بننے والی خواتین کو بلیک میل بھی کیا کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب ابتدائی تحقیقات میں اسکول کے بھی رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ رعنا حسین کی ہدایت پراسکول کوسیل کرنےکا مراسلہ جاری کردیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکول رجسٹرڈ نہیں، ضلعی انتظامیہ واقعے پر قانونی کارروائی کرے۔


مزید خبریں :