دنیا
08 جنوری ، 2013

نارتھ آئر لینڈ میں مسلسل 5 ویں روز بھی مظاہرے جاری

نارتھ آئر لینڈ میں مسلسل 5 ویں روز بھی مظاہرے جاری

لندن…نارتھ آئر لینڈ میں مسلسل 5 ویں روز بھی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا ہے ، شمالی آئر لینڈ میں بیلفسٹ سٹی کونسل کی جانب سے یونین کا پرچم سال نہ لہرائے جانے پر مشتعل افراد نے مظاہرے شروع کردئیے، بیلفسٹ سٹی ہال کے سامنے کئی جگہ پر آگ لگا دی ، پولیس وین کو بھی نقصان پہنچایا، ہنگاموں میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، سو کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا، آئرلینڈکے عوام میں پروٹیسٹنٹ برطانیہ کے ساتھ الحاق کے خواہشمند ہیں ، تو کیتھولک ری پبلک آف آئر لینڈ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :