Time 05 ستمبر ، 2023
پاکستان

انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، پی آئی اے ملازمین نے 26 روز سے جاری احتجاج ختم کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے احتجاجی ملازمین  اور  انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس پر  یونین کی جانب سے 26 روز  سے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا۔

صدر  پیپلز یونٹی سی بی اے ہدایت اللہ خان کے مطابق پی آئی اے کے گروپ ایک سے 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے پر اتفاق ہوگیا ہے، تنخواہ میں اضافےکی منظوری پر مبنی ایم او یو پر دونوں جانب سے دستخط کر دیےگئے ہیں، تنخواہوں میں اضافےکا معاملہ پی آئی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔

ہدایت اللہ خان نے مزید بتایا کہ بورڈ کی منظوری ہوتے ہی تنخواہوں میں اضافےکا اطلاق ہوگا۔

ہدایت اللہ خان کے مطابق تنخواہوں میں اضافےکے لیے پاکستان بھر میں 26 دن سے جاری احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :