Time 06 ستمبر ، 2023
پاکستان

کراچی: حلیم عادل شیخ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے کیس میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حلیم عادل کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا/ اسکرین گریب
پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے کیس میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حلیم عادل کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا/ اسکرین گریب 

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی پولیس نے پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے کیس میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حلیم عادل شیخ کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا حلیم عادل و دیگر ملزمان کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے حلیم عادل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

حلیم عادل کی میڈیا سے گفتگو

عدالت  کے باہر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں حلیم عادل نے کہا کہ پی ڈی ایم نے نگران حکومت کوبھی مشکل میں ڈال دیا ہے، نگران حکومت ڈالرپکڑتی ہے تو چینی ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلورپرکہا تھا کچےکے ڈاکو بعد میں عذاب بنیں گے، جب تک پکےکے ڈاکو نہیں پکڑے جاتے کچےکے ڈاکو نہیں پکڑےجائیں گے۔

اس موقع پر حلیم عادل نے اپنے خلاف درج مقدمات کو سیاسی قرار دیا۔

واضح  رہےکہ گزشتہ ہفتے حلیم عادل شیخ کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تاہم پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :