24 فروری ، 2012
میلان … اٹلی میں جاری میلان فیشن ویک میں موسم سرما اور خزاں میں مقبول ملبوسات کی کلیکشن سے ریمپ سج گیا۔فیشن ویک کے دوران پیش کئے جانے والے جدید اور خوب صورت ملبوسات ایونٹ میں شریک افراد کو خوب پسند آرہے ہیں۔فیشن ویک کے تیسرے روز پیش کی گئی کلیکشن شاٹ جیکٹس اور کوٹ دیکھنے میں بہت بھلے معلوم ہورہے تھے۔راوٴنڈ شولڈرز اور ٹائٹ ویسٹ والے کوٹ جدت اور فیشن کے عکاس تھے۔ان ملبوسات پر لانگ بوٹس اور رائیڈنگ ٹراوٴزرز بھی خوب جچ رہی تھیں۔ گہرے اور شوخ رنگ اس کلیکشن کا خاصہ تھے جس سے ان ملبوسات کی دلکشی میں اضافہ ہوا۔