Time 06 ستمبر ، 2023
پاکستان

ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کے بعد سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی اور  ڈی آئی جیز کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے صوبے کے 31 سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی تقرریوں اور  تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے افواہوں کی شکل میں جاری فہرست من وعن نوٹیفائی کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق طارق الہٰی مستوئی کو ایس ایس پی ملیر، حسن سردار احمد خان کو ایس ایس پی کورنگی، امجد احمد شیخ کو ایس ایس پی حیدرآباد، ابریز علی عباسی کو ایس ایس پی ٹنڈو الٰہ یار تعینات کیا گیا ہے۔

عمران قریشی کراچی ساؤتھ، امجد حیات سٹی کراچی، محمد عارف اسلم راؤ کیماڑی کراچی، مہزور علی کراچی ویسٹ،فیصل عبداللہ چاچڑ کراچی وسطی، عرفان علی بہادر کراچی ایسٹ، سلیم خان ٹنڈو محمد خان، نور الحق رند مٹیاری، محمد طارق نواز جام شورو جب کہ شبیر احمد سیٹھار دادو ضلع کے نئے ایس ایس پی تعینات کیے گئے ہیں۔

محمد علی بخش عرف آفتاب نظامانی ٹھٹہ، شہلا رضا سجاول، قمر رضا جسکانی بدین، حیدر رضا شہید بے نظیر آباد، کیپٹن صدام حسین سانگڑھ، عابد علی بلوچ  نوشہرو فیروز، عادل  میمن  میرپور  خاص ضلع کے نئے پولیس سربراہ متعین کیےگئے ہیں۔ 

محمد علی مردان کو تھر  پارکر، عبدالخالق کو  عمرکوٹ، عرفان علی سموں کو سکھر، سمیع اللہ سومرو کو  خیرپور، منیر احمد کھوڑو کو گھوٹکی، محمد آصف رضا کو شہداد کوٹ ضلع کا ایس ایس پی بنایا گیا ہے۔

روہیل خان ضلع کشمور، خادم مصطفی کورائی شکارپور، سید عامر عباس شاہ جیکب آباد اور  عبدالرحیم شیرازی ضلع لاڑکانہ کے نئے ایس ایس پی تعینات کیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :