Time 06 ستمبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے راہ گیر بچی زخمی

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود میں کامران چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار  ملزمان نے احسن نامی شخص سے لوٹ مار کی۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ واردات کے بعد احسن قریب ہی واقع اپنے گھرگیا اور پستول لے کر آگیا اور ملزمان پر فائرنگ کر دی۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 10 سالہ بچی انعم کو گولی لگی جس سے وہ زخمی ہو گئی, اسے فوری طور پر قریب ہی واقع نجی اسپتال لایا گیا جہاں سے بعد ازاں  جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گولی بچی کے کندھے پر لگی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :