06 ستمبر ، 2023
پاکستان میں بارڈر سکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے ایف آئی اے امیگریشن کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات کی فراہم کردیےگئے۔
فراہم کردہ کٹس میں میگنی فائر گلاسز، الٹرا وائلٹ ریڈیشن لائٹس، سکیورٹی لیمینٹ ویری فائر بھی شامل ہیں۔
فراہم کردہ 17 آلات کے ذریعے امیگریشن کاونٹرز پر پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جدید آلات کے ذریعے جعلی پاسپورٹ اور ویزے کے حامل مسافروں کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن عملےکی جانب سے جدید آلات کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔
جدید آلات پر مبنی کٹس آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کی استعداد کار میں بہتری کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔