امریکا: رانگ وے پر ڈرائیونگ کی شکایت خود شکایت کنندہ کو مہنگی پڑ گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی ریاست نیبراسکا میں پولیس کو ٹیلی فون پر رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کے خلاف شکایت خود شکایت کنندہ کو ہی مہنگی پڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق نیبراسکا کے ایک ہائی وے پر ڈرائیو کرتے ہوئے ایک شخص نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ ایک گاڑی رانگ وے پر تیز رفتاری سے جا رہی ہے اور میری گاڑی سے ٹکراتے ٹکراتے بچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رانگ وے کی خلاف ورزی کی شکایت درج کروانے والے ڈرائیور کو ہی گرفتار کر لیا۔

خبر کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ رانگ وے کی خلاف ورزی کی شکایت درج کروانے والے ڈرائیور نے غلطی سے خود اپنے خلاف ہی شکایت درج کروا دی تھی کیونکہ وہ خود ہی رانگ وے پر ڈرائیو کر رہے تھے۔

لین کاسٹر کاؤنٹی کے شیرف نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے مارچ میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

مزید خبریں :