Time 08 ستمبر ، 2023
پاکستان

صدر کے عہدے کا آج آخری روز، عارف علوی ایوان صدر خالی نہیں کریں گے: ذرائع

صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی/ فائل فوٹو
صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی معیاد آج مکمل ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ صدارتی فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جب کہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

اسلام آباد واپسی سے قبل انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعا ئیں بھی کیں۔

عمومی تاثر ہے کہ الیکشن دور کی بات ہے تاہم بے یقین سیاسی ماحول میں امید کی کرن نظر آتی ہے، جب سے سیاسی صف بندیوں کی خبریں گردش میں آئی ہیں اہم خبر ہے کہ سندھ کی سیاست میں ٹھہراؤ اب کچھ نئے مدوجزر پیدا کررہا ہے۔

پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی سے ربط و ضبط کی خبریں چلیں تو گویا کہیں طوفان برپا ہونے لگادعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 360 افراد کی نو فلائی لسٹ میں بیشتر نام پی پی پی سے وابستہ افراد کے ہیں۔

اسلام آباد کے کچھ حلقوں میں اس خبر نے خوب ہلچل پیدا کی کہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے انتخابی صف بندی میں پی پی پی کے مقابلے پر آرہے ہیں، پی پی پی کو سندھ کی سیاست میں ٹف ٹائم دینے کے دعوے ہور ہےہیں۔

الزام ہے کہ پچھلے 15 برس میں پی پی پی نے سندھ کے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا، ایم کیو ایم کو سندھ کے بعض شہری اور جی ڈی اے کو کچھ دیہی علاقوں میں سیاسی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :