Time 09 ستمبر ، 2023
پاکستان

منشیات اوراسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پشاور ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی چیکنگ لازمی قرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر منشیات اوراسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام گاڑیوں کی چیکنگ لازمی قراردیدی گئی۔

شہر میں انٹر اور ایگزٹ ہونے والی مال بردار گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نگران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلزکے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سامان اور کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی، اجناس اور کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ زمینی، سمندری اور ہوائی اڈوں پر نگرانی کا نظام بھی اپ گریڈ ہوگا۔

مزید خبریں :