09 ستمبر ، 2023
اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں سپر اسٹور کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جس کے بعد تھانہ سبزی منڈی پولیس پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی تھے، ان کے ساتھ 2 سال کا بچہ بھی تھا جو محفوظ رہا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے،فائرنگ خاتون کے بھائی اور بھتیجے نےکی،گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واقعےکی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں معصوم بچےکو فیڈر ہاتھ میں تھامے والدین کی لاشوں کے پاس واقعے سے بے خبر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فوٹیج دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے دل پسیج گئے، صارفین نے ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے۔