پاکستان
24 فروری ، 2012

پشاور:تھانے پر خود کش حملہ اور فائرنگ،ایس ایچ او جاں بحق

پشاور:تھانے پر خود کش حملہ اور فائرنگ،ایس ایچ او جاں بحق

پشاور پشاور کے تھانہ سی ڈویژن پر دہشت گردوں نے خود کش حملہ اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جاں جاں بحق جبکہ آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں.جائے وقوعہ پر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں.ذرائع کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس ممکنہ طور پر دس دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ پہلے دستی بموں سے حملہ کیا اور بعد میں فائرن کھول دیئے ،تھانے میں موجود پولیس اہلکار محصور ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او منور خان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے ۔ سی سی پی او پشاور نے جیو نیوز کو بتایا کہ دو خود کش حملہ آوروں کے جسموں کے اعضاء تھانے میں موجود ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں :