09 جنوری ، 2013
واشنگٹن…پینٹاگون نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اور پاکستان خطے میں امن اور استحکام قائم رکھ سکتے ہیں واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران لائن آف کنٹرول پر حالیہ بھارتی حملے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان پینٹاگون جارج لٹل نے کہاکہ امریکی وزیر دفاع پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی تاریخ سے آگاہ ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ بھارت اور پاکستان خطے میں امن اور استحکام قائم رکھ سکتے ہیں اور اس بات کی تو ثیق خطے کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر دفاع نے بھی کی ہے۔جارج لٹل کا کہناتھاکہ ہم پاکستان اور بھارت سمیت دُنیا بھر کے ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں ۔