پاکستان
09 جنوری ، 2013

کراچی:کھارادر میں دوگرپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

کراچی:کھارادر میں دوگرپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

کراچی …کراچی کے علاقے کھارادر میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کا سلسلہ رات پونے چار بجے شروع ہوا جو دوگھنٹے سے زائد جاری رہا،جس کے باعث علاقہ مکین محصور ہوگئے ۔فائرنگ کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب کھارادر کے علاقے میں ایک مسلح گروپ کے افراد کی جانب سے علاقہ میں انٹری کی کوشش کی گئی تو علاقے میں موجود دوسرے گروپ کے افراد کی جانب سے انھیں روکنے کی کوشش کی گئی،جس کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،مسلح افراد کی جانب سے رکشے میں سوار افراد کو بھی فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں رکشے میں جانے والے افراد نے بھاگ کر جان بچائی،لیکن گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا،جس کی شناخت محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے،علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا،جس کے باعث علاقہ مکین محصور ہوکر رہ گئے ہیں،دوسری جانب علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری تاحال داخل نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :