انٹرٹینمنٹ
09 جنوری ، 2013

واشنگٹن: ہالی ووڈ کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی کا پریمیئر

واشنگٹن: ہالی ووڈ کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی کا پریمیئر

واشنگٹن … واشنگٹن میں ہالی ووڈ کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی کا پریمیئر ہوا۔ تقریب میں فلم کی اسٹار کاسٹ کی شرکت نے پریمیئر کو چار چاند لگادیئے۔ تقریب میں فلم کے ہدایتکار اور اداکاروں سمیت شریک تمام ہی لوگوں نے فلم کی تعریف کی اور توقع کی کہ فلم اچھا بزنس کرے گی۔ کیتھرین بگلوز کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی کی کہانی ستمبر 2001ء میں امریکا پر القاعدہ حملوں، القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ پر حملے اور اس کی ہلاکت پر مبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جیسیکا چیسٹن اور کرس پریٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں :