پاکستان
09 جنوری ، 2013

کراچی: گھر گھر ووٹرز کی تصدیق، فوج کی تعیناتی آج شروع ہوگی

کراچی: گھر گھر ووٹرز کی تصدیق، فوج کی تعیناتی آج شروع ہوگی

کراچی … کراچی میں گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کیلئے فوج اور دیگر فورسز کی تعیناتی آج شروع ہوگی، فوج الیکشن کمیشن کے عملے کو صرف سیکیورٹی فراہم کرے گی، تصدیق کا کام الیکشن کمیشن کا عملہ خود کرے گا، اس سلسلے میں وزارت دفاع سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق فوج اور تمام فورسز کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کیلئے الیکن کمیشن کے عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔ جبکہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہوگی۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق فوج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کراچی میں آج سے تعینات ہو گی جو کراچی کے پانچوں اضلاع میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق مکمل ہونے تک رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دا خلہ کو فورسز کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو باضابطہ درخواست بھیجنے کا بھی کہا گیاہے۔

مزید خبریں :