09 جنوری ، 2013
فیصل آباد … فیصل آباد کے علاقے ڈی گراوٴنڈ کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ، 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ڈی گراوٴنڈ کے شاپنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگ سے 3 افراد جھلس گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم تینوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں اب بھی متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔