09 جنوری ، 2013
لاہور … ہڑتال میں حصہ لینے والے پنجاب بھر کے ڈاکٹروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا، 45 ہڑتالی پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کا ماہانہ اعزازیہ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا، محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرز کے کورسز کی منسوخی کے لئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کو خط لکھ دیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہڑتال کرنے والے45 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کا ماہانہ اعزازیہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ ایسے ڈاکٹرز کے کورسز کی منسوخی کیلئے بھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کو خط لکھ دیا گیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آئندہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹرز کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے اور چند روز میں ایسے ڈاکٹروں کے تبادلے متوقع ہیں۔