میئر کراچی کا کے ایم سی کے اربوں کے اثاثوں سے برائے نام ریکوری پر برہمی کا اظہار

تمام افسران 30 دن کے اندر ریکوری یقینی بنائیں یا پھر کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں، مرتضیٰ وہاب نے الٹی میٹم جاری کردیا— فوٹو: فائل
تمام افسران 30 دن کے اندر ریکوری یقینی بنائیں یا پھر کارروائی کیلئے تیار ہو جائیں، مرتضیٰ وہاب نے الٹی میٹم جاری کردیا— فوٹو: فائل

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر مرتضیٰ وہاب نے حکام کو خبردار کردیا ہے کہ 30 دن کے اندر شہر کی مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں سے قانون کے مطابق ریکوری یقینی بنائیں ورنہ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

میئر کراچی نے کے ایم سی کے ریونیو وصولی سے متعلق محکموں کے اجلاس میں اربوں روپے کے اثاثوں سے برائے نام ریکوری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کے ایم سی کی زمینوں پر لوگ کاروبار چلائیں اور ادارہ مقروض رہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ لینڈ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، یونیورسٹی روڈ اور سندھی مسلم سوسائٹی میں زمینوں کا فوری سروے کرے، اس کے علاوہ کے ایم سی کی زمینوں پر قائم کاٹیج انڈسٹری سے بھی واجبات وصول کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران 30 دن کے اندر ہدایات پر عمل درآمد کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میئرکراچی نے ہدایت کی کہ محکمہ لینڈ، کچی آبادی، پی ڈی اورنگی اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے چالان کیو آر کوڈ پر مبنی ہونے چاہیے اور 30 دن کے اندر کے ایم سی کی مارکیٹوں سے 100 ملین روپے ریکوری یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں :