پاکستان
09 جنوری ، 2013

پشاور: دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر، موٹر وے بھی بند

پشاور: دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر، موٹر وے بھی بند

پشاور … پشاور میں آج تیسرے روز بھی دھند چھائی رہی، موٹر وے بند کردی گئی جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہے۔ پشاور اور گرد و نواح میں دھند کے بادل چھا ئے رہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دھند کے باعث آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا رہا، معمولات زندگی متاثر رہے اور پشاور سے صوابی تک موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ دوسری جانب پشاور اور گرد و نواح میں شدید دھند کی وجہ سے قومی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثرہوا ہے، آج پشاور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی 6 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جن میں دبئی، ابوظہبی اور ریاض کی پروازیں شامل ہیں۔ اسی طرح قومی ایئر لائن سمیت دیگر نجی ایئرلائنز کی 7 مزید پروازیں بھی معطل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :