09 جنوری ، 2013
فیصل آباد … فیصل آباد میں شیخوپورہ روڑ پر مسافر ویگن میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، ڈرائیور جھلس کر ہلاک جبکہ 2 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ روڑ ملت چوک پر ایک مسافر ویگن کا گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ لگی ، آگ لگنے سے وین کا ڈرائیور محمد نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود 2 مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔