09 جنوری ، 2013
کوئٹہ … وادی کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ کے علاقوں شیخ ماندہ میں 1ملی میٹر، سریاب میں 3.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی 2، سبی میں منفی0.5، قلات میں2، دالبندین میں 3، نوکنڈی میں 2.5، ژوب میں 0.5، لسبیلہ میں 11، دالبندین میں 11، پسنی میں 14.5، جیوانی میں 17.5، گوادر میں 14 اور تربت میں 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔