09 جنوری ، 2013
شیخوپورہ … شیخوپورہ میں نومین پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے 2 کار سوار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قصبہ صفدر آباد کے علاقے گرووانوالی پھاٹک پر شدید دھند کے باعث پیش آیا، پھاٹک پر کوئی ملازم بھی تعینات نہیں تھا جب قراقرم ایکسپریس پھاٹک کراس کرتی کار سے ٹکرا گئی، جس سے کار سوار 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔