پاکستان
09 جنوری ، 2013

کوئٹہ : خروٹ آباد کے قریب فائرنگ، حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق

کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حسا س ادارے کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے سینئر اہلکار نے جیو نیوز کو بتایا کہ خروٹ آباد کلی خیزی چوک کے قریب نامعلو م مسلح افراد نے آٹو رکشہ سے حسا س ادار ے کے اہلکار کامران نذیر کو اتار کر اس پر فائر نگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیااور بعد ازا ں جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے لاش سول اسپتال پہنچا دی۔

مزید خبریں :