09 جنوری ، 2013
ممبئی … بھارت میں کیلنڈر لانچنگ میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت سے کہکشاں سج گئی۔ ممبئی میں فوٹو گرافر Daboo Ratnani کے کیلنڈر لانچنگ کی سالانہ تقریب ہوئی۔ کیلنڈر میں بالی ووڈ اسٹارز کی منفرد اسٹائل کی تصویریں بھی شائع کی گئی ہیں۔ تقریب میں شریک بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن نے کیلنڈر کے عوام میں پسند کئے جانے کی امید ظاہر کی۔ کیلنڈر میں بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے علاوہ ایشوریہ رائے بچن کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ شاہ رخ خان نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوٹوگرافر ڈبو رتنانی کی تعریف کی۔ تقریب رونمائی میں بالی ووڈ کے کئی نامور اداکاروں نے بھی شرکت کی ۔