گوگل سرچ میں چپکے سے متعارف کرایا جانے والا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

یہ فیچر پہلے صرف جی بورڈ ایپ تک محدود تھا / فائل فوٹو
یہ فیچر پہلے صرف جی بورڈ ایپ تک محدود تھا / فائل فوٹو

گوگل اکثر اپنے سرچ انجن میں دلچسپ فیچرز چھپا دیتا ہے اور ایسا برسوں سے ہورہا ہے۔

ایسا ہی گوگل نے ایک بار پھر کیا ہے اور ایک دلچسپ فیچر اپنے سرچ انجن کا حصہ بنایا ہے جس کا بیشتر افراد کو علم ہی نہیں۔

اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پسند کے ایموجیز کو آپس میں ملا کر مختلف شکل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایموجی کچن نامی یہ فیچر گوگل سرچ کے ویب ورژن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ اس فیچر سے مختلف ایموجیز کا امتزاج کیا جا سکتا ہے جیسے دل کے ایموجی کے ساتھ مسکراتے کاؤ بوائٹ ہیٹ والے ایموجی کو استعمال کرنے سے ایک نیا اور دلچسپ ایموجی بن جاتا ہے۔

ایموجیز کا امتزاج ایسے ہوتا ہے / اسکرین شاٹ
ایموجیز کا امتزاج ایسے ہوتا ہے / اسکرین شاٹ

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل پر Emoji Kitchen لکھ کر سرچ کریں اور پھر ایموجیز کی تصویر کے نیچے موجود Get cooking پر کلک کریں۔

get cooking پر کلک کرکے اس فیچر کو استعمال کیا جا سکتا ہے / اسکرین شاٹ
get cooking پر کلک کرکے اس فیچر کو استعمال کیا جا سکتا ہے / اسکرین شاٹ

اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے درجنوں ایموجیز آجائیں گے جن میں سے اپنی پسند کے ایموجیز کا امتزاج کیا جا سکتا ہے۔

جب آپ ایسا کرلیں تو اس تبدیل شدہ ایموجی کے نیچے کاپی کے آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد اسے کسی میسج میں اسٹیکر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر موبائل فونز کے ویب براؤزر اور گوگل ایپ پر بھی کام کرتا ہے۔

اس سے قبل گوگل کی جانب سے اس فیچر کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی بورڈ ایپ تک محدود رکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :