پاکستان
09 جنوری ، 2013

عبوری حکومت آئینی طریقے سے بنے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

عبوری حکومت آئینی طریقے سے بنے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت آئینی طریقے سے بنے گی، طاہر القادری کا لانگ مارچ پْرامن ہوا تو ٹھیک ورنہ ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا، طاہر القادری لوٹے ساتھ لے کر آئیں، مجمع کو لوٹے فراہم نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات لاہور میں سارک ممالک کے صحافیوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گولی، ٹینک اور جنگ سے امن ہوگا، نہ ہی خوشحالی آئے گی، پیپلزپارٹی کی حکومت تعلیم، صحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعاون کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، جنوبی ایشیائی ممالک میں نرم ویزا پالیسی ہی دوستی کے رشتے کو مضبوط بنائے گی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برداشت کرنے والی سوسائٹی کو انتہاء پسند بنادیا گیا، افغان جنگ پاکستان کی نہیں تھی، بلکہ پاکستان کو بیس بناکر استعمال کیا جاتا رہا۔ علامہ طاہرالقادری کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ان کے بیانات تضادات کا شکار ہیں، کبھی وہ آئین کی بات کرتے ہیں تو کبھی مبرا آئین بات کرتے ہیں۔

مزید خبریں :